حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کا یوم ولادت[۱۹۵ ھ،ق] مبارک باد / الفت سے آپ کی وہی سرشار ہیں تقی // دنیا میں جو بھی صاحب کردار ہیں تقی ۔۔۔

دشمن نہ جائیں اُن کے جہنم میں کیوں بھلا

ایمان اور کفر کا معیار ہیں تقی

علامہ تھا جو ہو گیا چُپ ہر سوال پر

سب کا جواب دینے کو تیار ہیں تقی

یحییٰ کو بچپنے میں ہرا کر بتا دیا

علم و عمل میں حیدر کرار ہیں تقی

مسرور کی یہ نذر ہو مقبول بارگاہ

خدمت میں آپ کی مرے اشعار ہیں تقی

 

شاعر: سید حسن احمد مسرور اعظمی 


آداب الصلاۃ کے تالیف وتدوین کا خاتمہ ۔ 2 ربیع الثانی 1361 ہجری قمری

ای میل کریں